کینیڈا میں سیلفی نہ بنوانے پر مداح کی کترینہ سے بدتمیزی

کینیڈا میں سیلفی نہ بنوانے پر مداح کی کترینہ سے بدتمیزی

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو کینیڈا میں مداحوں کے ساتھ سیلفی نہ بنانا مہنگا پڑگیا۔کترینہ کیف ان دنوں سلمان خان کے ساتھ دبنگ ٹورز پر کینیڈا میں موجود ہیں جہاں انہیں کئی شوز میں پرفارم کرنا ہے۔اداکارہ کی ٹورنٹو کی سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کے مداح اپنے ساتھ تصویر نہ بنوانے پر کترینہ کیف سے بدتمیزی کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کینیڈا میں شاپنگ کرکے واپس روانہ ہونے کے لیے گاڑی کی طرف جانے لگیں تو وہاں موجود مداحوں نے ان کے ساتھ تصویریں بنانے کی ضد کی تاہم اداکارہ نے انکار کردیا۔مداحوں کو کترینہ کیف کا انکار پسند نہیں آیا تو انہوں نے ان پر جملے کسنا شروع کردیے اور کہا کہ ہم سلمان خان کے مداح ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟