13 نومبر 2018
کینن کا پاکٹ سائز کیمرہ متعارف

کینن کمپنی نے پاکٹ سائز پاور شوٹ ایس ایکس 740 ایچ ایس کیمرہ متعارف کرا دیا ۔ یہ کیمرہ خصوصی طور پر ولاگرز کیلئے ڈیزائن کیا گیا ، تاکہ وہ اس سے اپنے سمارٹ فون کی نسبت زیادہ بہتر تصاویر اور ویڈیوز بنا سکیں۔ کیمرے میں 20.3 میگا پگسل کا سنسر اور 24-960 ایم ایم کا لینز دیا گیا ، جس سے تصاویر کو چالیس گنا تک زوم کیا جا سکتا ہے۔ یہ کیمرہ فور کے ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتا ہے، اس طرح یہ پاور شوٹ سیریز کا پہلا کیمرہ ہے جو فور کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ کیمرے کی ایل سی ڈی 3 انچ کی ہے جو 180ڈگری پر گھوم سکتی ہے۔ کمپنی کے تازہ ترین امیج پروسیسر کو بھی اس ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ، جس سے ہائی ریزولوشن ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے۔ ڈیوائس میں وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کنکٹیویٹی بھی دی گئی ۔ پاور شوٹ کیمرے کو کالے اور سلور رنگ میں پیش کیا گیا ۔ کیمرے کی قیمت400 ڈالر ہے اور اسے اگست کے آخر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟