15 نومبر 2018
تازہ ترین
کیلے میں موجود  تار نما چیز غذائیت سے بھرپور

کچھ پھل اور سبزیاں دکھنے میں عجیب ہی معلوم ہوتی ہیں لیکن ان کے جو فوائد ہوتے ہیں وہ جان کر ہم حیران رہ جاتے ہیں اسی طرح چند پھل اور سبزیوں پر ایک تار نما چیز موجود ہوتی ہے اور زیادہ تر لوگ اس کو نکال کر پھینک دیتے ہیں لیکن ان کے بے شمار فوائد ہوتے ہیں۔ یہ تار نما چیز فلوم بنڈلز کہلاتی ہے اور ان میں اتنی ہی غذائیت ہوتی ہے جتنی کہ پورے پھل میں ہوتی ہے۔ ان میں پوٹاشیم، فائبر، وٹامن اے اور وٹامن بی 6 کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ فلوم ایک ٹشو ہوتا ہے جو تمام پودوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ پھل تک اس کی نیوٹریشن  کو پہنچائے۔ فلوم بنڈلز زندہ خلیوں سے بنے ہوتے ہیں اور یہ فوڈ پروڈکٹس اور شوگر کو پودے کے مختلف حصوں تک پہنچاتے ہیں۔ یہی عمل کیلے میں موجود یہ تار بھی سرانجام دیتے ہیں، یہ تار ایک رگ کی طرح پورے پھل کو اس کی ضروریات کی تمام چیزیں مہیا کرتے ہیں، تاکہ پھل ٹھیک طریقے سے پروان چڑھ سکے۔  ڈاکٹر  کے مطابق یہ کیلے کو بڑھنے اور مزیدار بننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسی لئے کیلا جب بھی کھائیں ان تار نما فلوم بنڈلز کو کبھی بھی نہ پھینکیں انہیں ساتھ کھائیں اور زیادہ غذائیت اور فوائد پائیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟