21 نومبر 2018
تازہ ترین
کیلیفورنیا،بار میں  فائرنگ،12 افراد ہلاک

 امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک بار میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لاس اینجلس شہر میں واقع تھائوزنڈ اوکس بار میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے وہاں موجود لوگوں پر گولیاں چلادیں جس سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات  کی تلاش میں لگ گئے۔ فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ سمیت 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ مسلح شخص بھی ہلاک ہوچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع پر جب وہ بار میں داخل ہوئے تو حملہ آور بھی مردہ پایا گیا،اب تک  حملہ آور کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح شخص نے بار میں داخل ہوتے ہی اسموک بم پھینکا اور پھر گولیوں کی بوچھاڑ کردی،حملے کے وقت بار میں لوگوں کی کافی تعداد موجود تھی جب کہ مسلح شخص نے درجنوں گولیاں فائر کیں۔ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیںطبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس اور  سپیشل سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور تمام تر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟