کیا رات میں کیلا کھانا نقصان دہ؟

کیلا انسانی صحت کے لئے بے حد مفید ہے، اس میں موجود غذائیت اور اینٹی آکسیڈینٹس انسان کے لئے صحت بخش ہیں۔ غذائی اعتبار سے کیلے کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کیلا غذائیت سے بھر پور ہے جو انسانی جسم کو پلک جھپکتے ہی توانائی فراہم کرتا ہے۔ کیلے میں بھرپور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر لیول کو کنٹرول رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے ۔ کیلا پیٹ میں موجود السر کا سبب بننے والے جراثیم کو ختم کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ دل کی دھڑکن کو نارمل رکھتا ہے۔ کیلے میں سوڈیم ہائی کاربونیٹ ہوتا ہے۔ جو معدہ کے لئے بے حد مفید ہے ، کیونکہ یہ تیزابیت کو دور کرتا ہے جبکہ قبض کے لئے بھی اکسیر ہے ۔ کچھ پرانے لوگوں کے مطابق رات میں کیلا کھانے سے زکام اور کھانسی کا سبب بنتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق کیلا دن یا رات کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے۔ مگر چونکہ کیلے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اسی لئے اگر رات میں کیلا کھانا ہے تو سونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے کھائیں۔ کیلے میں میگنیشیم کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور یہ ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے اسی لئے کھانے کے فوراً بعد نہ سویا جائے جبکہ جسے کھانسی زکام ہوتو وہ رات کو کیلا کھانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کر لے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟