25 ستمبر 2018
تازہ ترین
کیا آپکا واٹس ایپ بھی تو بند نہیں ہورہا؟

واٹس ایپ دنیا بھر کے لوگوں کیلئے ایک پُر آسائش چیز سے اور کم و بیش 10برسوں سے لوگوں کے درمیان پیغام رسانی کا کام انجام دے رہا ہے۔ تاہم، جلد ہی یہ میسجنگ ایپ کئی سمارٹ  فونز پر کام کرنا چھوڑ دے گی۔ کمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ کئی ڈیوائسزکیلئے  یہ ایپ بےکار ہونے والی ہے۔ کئی پُرانی ڈیوائسز  واٹس ایپ کو چلانے کے قابل نہیں ہوں گی کیوں کہ ان میں ایپ کے نئے فیچرز کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں ہوگی۔ کچھ ڈیوائسز فوراً ہی  واٹس ایپ چلانے کے قابل نہیں رہیں گی جبکہ دیگر 2018کے اختتام تک ایپ کیلئے بے کار ہوجائیں گے۔ کمپنی کے مطابق اگر آپ دی گئی فہرست میں شامل سمارٹ فونز میں سے کوئی استعمال کرتے ہیں تو اپنے فون کو نئے آپریٹنگ سسٹم پر اپ گریڈ کرالیں۔ ایپ کو فعال رکھنے کیلئے  آپ کے اینڈرائیڈ کا آپریٹنگ سسٹم 4.0+، آئی فون کا آئی او ایس 7+ اور ونڈوز فون 8.1+ہونا چاہیے۔ واٹس ایپ نوکیا ایس 40پر اس سال کے اختتام میں غیر فعال ہوجا ئےگا۔نوکیا کی آشا سیریز بھی ایپ چلانا بند کر دیگی۔ حالیہ صارف نہ نیا اکائونٹ بنا سکتے ہیں نہ موجودہ اکائونٹ ویریفائی کرا سکتے ہیں۔ واٹس  ایپ نوکیا سی مبین ایس 60پر بھی کام کرنا چھوڑ دے گا۔ تمام سمارٹ فونز جن میں اینڈرائیڈ 2.1اکلیئر اور اینڈرائیڈ 2.2فرویو ہے ان پر واٹس ایپ نہیں چلے گا۔ جن کے پاس اینڈرائیڈ2.3.7اینڈرائیڈ جنجربریڈ ہے انہیں مزید دو برس تک اپ ڈیٹس ملتے رہیں گے۔ وہ صارفین جو بلیک بیری او ایس، بلیک بیری 10 اور اس سے پُرانے استعمال کررہے ہیں ، ان میں واٹس ایپ غیر فعال ہوجائے گا۔ وہ تمام صارفین جو ونڈوز فون 8.0استعمال کررہے ہیں  انہیں اس برس واٹس ایپ اپ ڈیٹس نہیں ملیں گی۔ میسجنگ ایپ ونڈوز فون 7میں بھی نہیں چلتی۔ آئی فون 3جی ایس یا وہ ڈیوائسز جو آئی او ایس 6پر چلتی ہیں، پر بھی واٹس ایپ کام نہیں کرےگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟