15 نومبر 2018
کھلے پیسے نہ دینے پردکاندارکا گاہک پرچھری سے حملہ

بھارت میں 15 روپے کی چاکلیٹ لینے کے لیے 500 کا نوٹ دینے پر دکاندار نے گاہک کو چھری کے پے درپے وار کرکے زخمی کر دیا۔ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور گاہک نے 15 روپے کی چاکلیٹ خریدنے کے لیے 500 روپے کا نوٹ دکاندار کے سامنے کر دیا جس پر دکاندار نے کھلے پیسوں کا مطالبہ کیا اورنہ ملنے پر غصے سے گاہک پر چھری سے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق  64 سالہ دواریکا گرم دماغ کا شخص ہے جس نے کھلے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے 36 سالہ بھگت مہاٹو سے جھگڑا کیا،جھگڑے سے قبل بھگت نے دکاندارکو10 روپے دیکر بقایا 5 روپے بعد میں دینے کا بھی کہا اور دکاندارکی جانب سے یہ بات نہ ماننے کی صورت میں چاکلیٹ بھی واپس کرنے کا کہا تاہم دکاندارکو یہ برداشت نہ ہوسکا اورگاہک پرحملہ کرکے چھری کے وار سے زخمی کردیا۔  گاہک بھگت مہاٹو پیشے کے اعتبار سے رکشہ ڈرائیور ہے جو اپنے بچوں کے لئے چاکلیٹ لینے پان کی دکان پر گیا تھا جب کہ زخمی گاہک کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ دکان دارکے پڑوسی کے مطابق  پان کی دکان کا مالک دواریکا غصے پر قابو نہ رکھنے والا شخص ہے جس کی بنیادی وجہ اس کا کاروبار ہے جوکہ آج کل ٹھپ پڑا ہے اوراسی وجہ سے دکان میں صرف 1،2،5  اور 10 روپے کے ہی سکے ہوتے تھے اور ایسی صورتحال میں 500 اور 2000 کا کھلا دینا نا ممکن ہوتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟