23 ستمبر 2018
تازہ ترین
کھجور میں موجود منرلز ہڈیوں کیلئے مفید

کھجوریں آپ کی صحت کےلئے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔ کھجوروں میں مختلف بیماریوں کا علاج موجود ہوتا ہے، جیسے دل کے امراض، خون کی کمی اور اس کے علاوہ کھجور آپ کے وزن کم کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ کھجوروں میں وٹامنز، منرلز اور فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور یہ نظام ہاضمہ کےلئے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔ چونکہ کھجوروں میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں اور اس میں قدرتی شوگر، انرجی اور فائبر بھی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھجوریں فاسفورس، کیلشیم آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور زنک فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔  کھجوریں آئرن سے مالامال ہوتی ہیں۔ جن افراد میں خون کی کمی ہوتی ہے ان کو کھجوروں کا استعمال کرنا چاہئے۔ کھجوریں آپ کے جسم کو انرجی فراہم کرتی ہیں اور سستی کو دور کرتی ہیں۔ کھجور میں موجود منرلز آپ کی ہڈیوں کےلئے بہت مفید ہے۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہیں، اس میں موجود میگنیشیم، سیلینیم اور کاپر آپ کی کمزور ہڈیوں کےلئے بہت فائدہ مند ہیں۔  کھجوریں آپ کی آنکھوں کےلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور اس سے آپ کی بینائی بھی بہتر ہوتی ہے۔ خالی پیٹ کھجوریں کھانے سے آپ اپنا وزن با آسانی کم کر سکتے ہیں۔  کھجوریں آپ کو دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھتی ہیں، یہ دل کو مضبوط بھی بناتی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟