18 نومبر 2018
تازہ ترین
کھانے والی گھڑی

 سوئزرلینڈ کی کمپنی نے اعلیٰ معیار کے پنیر پر مشتمل ایک ایسی دستی گھڑی تیار کی ہے جس کی قیمت پاکستانی 10 کروڑ روپے ہے۔گھڑی کو ایچ موسر اینڈ سائی کمپنی نے بنایا ہے اور گھڑی کا کیس پنیر سے بنا ہے۔ یہ پنیر نہ ہی خراب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی بو خارج کرے گا۔  کمپنی کے مطابق گھڑی بنانے کا مقصد سوئزرلینڈ کی دو مشہور چیزوں یعنی پنیر اور میکانکی گھڑیوں کو ایک جگہ پیش کرنا ہے۔گھڑی کا کیس ویکرین مونٹ پنیر پر مشتمل ہے جب کہ گھڑی کا پٹہ سوئزرلینڈ کی مشہور گائے کی کھال سے بنایا گیا ہے۔ گھڑی کے اندر کے ڈائل کو سوئزرلینڈ پرچم کی مناسبت سے سرخ بنایا گیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟