19 ستمبر 2018
 کھانا دوبارہ گرم مت کریں

سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  اکثر افراد کھانوں کو دوبارہ گرم کر کے کھاتے ہیں اور  یہ  عادت  ہر گھر میں دن میں کئی بار دہرائی جاتی ہے۔  اکثر افراد یہ نہیں جانتے  کچھ غذائی اشیائ ایسی ہوتی ہیں جو دوبارہ گرم کرنے پر زہریلی ہوجاتی ہیں اور ان سے  خطرناک بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ یہی نہیں اگر ان اشیا کو درست طریقے سے محفوظ نہ کیا جائے تو انہیں کھانا اپنی صحت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوتا ہے، انہیں دوبارہ گرم کر کے کھانے سے سختی سے پرہیز کرنا چاہیئے اور انہیں درست طریقے سے محفوظ کرنا چاہیئے۔ چکن سمیت پولٹری کی تمام اشیا میں سالمونیلا نامی ایک جراثیم موجود ہوتا ہے جو  بے ضرر ہے لیکن پکانے کے بعد دوبارہ درجہ حرارت ملنے کی صورت میں یہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے لہٰذا مرغی کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کیا جانا چاہیئے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟