25 مئی 2019
تازہ ترین
کک باکسنگ، پاکستان کی بھارت کو شکست

کک باکسنگ، پاکستان کی بھارت کو شکست

تھائی لینڈ میں چوتھی بین الااقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں کک باکسنگ کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے نمبٹ نیشنل سٹیڈیم بنکاک میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپیئن شپ میں کک باکسنگ کے مقابلے میں حصہ لے کر پاکستان کی نمائندگی کی ۔ مقابلے میں پاکستانی کک باکسر نے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست دی۔ پہلے رائونڈ کے دو منٹ میں خان سعید نے مارشل آرٹ کی تیکنیکوں کو بہترین طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے انتہائی معیاری کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی۔ ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو بھی شکست دی۔ مقابلے میں کامیابی پانے پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان کیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟