09 اپریل 2020
تازہ ترین
کڈز چوائس ایوارڈ، فائنڈنگ ڈوری بہترین فلم قرار

کڈز چوائس ایوارڈ، فائنڈنگ ڈوری بہترین فلم قرار

لاس اینجلس میں کڈز چوائس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی ، معروف ریسلر جان سینا نے تقریب کی میزبانی کے فرائض نبھائے،فلم ٴفائنڈنگ ڈوریٴ بہترین اینی میٹڈ فلم قرار پائی۔لاس اینجلس میں کڈز چوائس ایوارڈ ز کی تقریب کا میلہ اپنی آب و تاب سے سجا،شو بز سلیبرٹیز نےشرکت کرکے شو کی رونق بڑھائی۔معروف ٹی وی میزبان ایلن ڈی جنیرز کو فلم فائنڈنگ ڈوری کیلئے بہترین آواز کا ایوارڈ دیا گیا،انہوں نے ہی بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ بھی وصول کیا۔کیون ہرٹ نے بہترین ولن سمیت 3ایوارڈ اپنے نام کئے ، تقریب کی خاص بات معروف ریسلر جان سینا کا شو کی میزبانی کرنا تھا، جنہوں نے تقریب میں موجود حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟