22 ستمبر 2018
 کچرے سے دیوہیکل شارک کا مجسمہ تیار

 اورلینز کے چڑیا گھر میں سمندر سے جمع  کیے گئے پلاسٹک کی بوتلوں اور دیگر کچرے سے تیار دیوہیکل شارک کے مجسمے کی نمائش جاری ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ساحلوں کی صفائی کے نام سے جاری مہم کے دوران رضاکاروں نے ہزاروں کی تعداد میں پلاسٹک کی بوتلیں، تھیلیاں اور دیگر کچرا جمع کیا تھا۔ رضا کاروں کے لیے اتنی بڑی تعداد میں جمع ہونے والے کچرے کو تلف کرنا بھی ایک مسئلہ تھا جب کہ اس کچرے کی مقدار اور نقصانات سے عوام کو بھی آگاہ کرنا ضروری تھا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر انجیلا ہیزلٹن پوزی نے اس کچرے کو تلف کرنے کے بجائے ایک انوکھی ترکیب سوچی اور اس کچرے سے دیوہیکل شارک ڈیزائن کی جسے اب نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ پوزی کے مطابق  کچرے سے شارک تیار کرنے کا مقصد عوام کو اس حقیقت سے آگاہ کرنا ہے کہ وہ کتنے بڑے پیمانے پر سمندر میں کچرا پھینکتے ہیں جس سے پوری ایک شارک بنائی جاسکتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟