24 ستمبر 2018
تازہ ترین
 کچا دودھ  پیٹ کے امراض کی بڑی وجہ

 امریکی  ماہرین نے کہا ہے کہ ابالے بغیر دودھ پینے سے پیٹ کے امراض کا خطرہ96فیصد تک بڑھ جاتاہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جانب سے کی گئی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کچا دودھ پینا صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے، ابال کر دودھ پینے کے جہاں ان گنت فائدے ہیں وہیں کچا دودھ انسانی صحت کیلئے اتنا ہی نقصان دہ ہے۔ طبی ماہرین کی جانب سے حالیہ سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کچا دودھ پینے سے پیٹ کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟