کپل،سلمان خطرناک ترین اداکار

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اور اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے اداکار کپل شرما نے انٹرنیٹ پر سرچ کیے جانے والے سب سے خطرناک اداکاروں کی فہرست میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں انٹرنیٹ کے ذریعے ہر وقت کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور یہ تمام معلومات با آسانی انٹرنیٹ پردستیاب ہوتی ہیں، تاہم سلمان خان اور کپل شرما کے بارے میں کلک کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ انٹرنیٹ پر موجود معلومات میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو کمپیوٹر کو خراب کرسکتا ہے،بھارت کی سائبر سکیورٹی فرم مک اے فی کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے ایک سروے نے کپل شرما اور سلمان خان کو آن لائن سرچ کیے جانے والے اداکاروں میں سب سے زیادہ خطرناک اداکار قرار دے دیا،سروے کے مطابق ان اداکاروں کو سرچ کیے جانے کی صورت میں کمپیوٹر میں خطرناک ترین وائرس میلویر کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے کمپیوٹر خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے،میک اے فی کے رکن ویکانت کرشنا پور کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز طور پر سروے میں کپل شرماکوخطرناک ترین شخصیات کی فہرست میں نمبر ون پوزیشن حاصل ہے جبکہ سلمان خان دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،تیسرے نمبر پر عامر خان، چوتھے نمبر پر بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، پانچویں نمبر پر انوشکا شرما، چھٹے پر سنی لیون،ساتویں نمبر پر کنگنا رناوت، آٹھویں نمبر پر رنویر سنگھ ، نویں پر شاہد کپور اوردسویں نمبر پر ٹائیگر شروف براجمان ہیں۔