24 ستمبر 2018
تازہ ترین
 کپل دیو کی بھی عمران خان سے معذرت

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے بعد کپل دیو نے متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی۔ بھارتی ٹی وی  چینل سے بات کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔  نیوز اینکر نے کپل دیو سے سوال کیا کہ آپ نے عمران خان کا دعوت نامہ ٹھکرا دیا ، جس پر کپل دیو نے کہا کہ دعوت نامہ ٹھکرانا مناسب الفاظ نہیں، عمران خان کی جانب سے مدعو کرنے پر ان کا مشکور ہوں، لیکن کچھ ذاتی نوعیت کے کاموں کی وجہ سے ان کی حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟