21 ستمبر 2018
تازہ ترین
کپاس کی پیداوار کے ہدف میں کمی

 حکومت نے کپاس کی پیداوار کا ہدف کم کر دیا، کاٹن اسسمنٹ کمیٹی کے مطابق رواں سیزن میں کپاس کی کل پیداوار 1 کروڑ 8 لاکھ بیلز رہنے کا امکان ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے کپاس کا مجموعی پیداواری ہدف ایک بار پھ رکاغذی ثابت ہوا۔ کاٹن کراپس اسسمنٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی کپاس کا مجموعی پیداواری ہدف 35 لاکھ 23 ہزار بیلز کم کر کے ایک کروڑ 8 لاکھ 47 ہزار بیلز کر دیا گیا، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق ہدف کم رکھنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری انڈسٹری کے لئے لگ بھگ 40 لاکھ بیلز درآمد کرنا پڑے گی۔ احسان الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں کمی کی ایک بڑی وجہ محکمہ موسمیات کی غلط پیش گوئیاں ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ کے ساتھ ساتھ بے وقت کی بارشوں کا ہونا بھی شامل ہے جس سے کپاس کی فصل کو ہر سال غیر معمولی نقصان پہنچ رہا ہے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟