22 فروری 2019
تازہ ترین
کوے کا جہاز کی بزنس کلاس میں سفر

سنگاپور سے لندن کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز میں مسافروں کے بعد بزنس کلاس کی خالی نشست پر ایک کوا آ کر بیٹھ گیا ،جس کو عملے نے اڑانے کی کوشش کی مگر وہ باہر نہیں نکلا۔ انتظامیہ اب تک اس بات کو جاننے سے قاصر ہے کہ کوا جہاز کے اندر داخل کیسے ہوا کیونکہ رن وے کے قریب حفاظتی انتظامات کے تحت کسی پرندے کو آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ انتظامیہ کے مطابق سنگاپور سے لندن ایئرپورٹ جانے والی پرواز ایس کیو 322 فلائٹ کا سفر 14 گھنٹے میں طے ہوا۔ ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے کوے کو جب کیبن میں بیٹھے ہوئے دیکھا تو اسے اڑانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں اڑا، بعد ازاں ہمیں وقت پر پرواز کرنا تھی اس لئے جہاز اڑا دیا۔ جہاز کی انتظامیہ نے کوے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر حکام کے حوالے کیا جسے بعد میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟