20 ستمبر 2018
کوہاٹ، کوئلے کی کان میں  گیس بھرنےسے دھماکہ، 9مزدور جاں بحق

 صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کے مطابق کان میں دھماکے  سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کان میں دھماکے سے آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئی۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ امدادی کارروائیوں میں آرمی کی ٹیموں اور مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی یہاں موجود کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی سیفٹی کے حوالے سے اقدامات کرتی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کی جاتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کان مالکان بھی کبھی کبھی قوائد و ضوابط کا خیال نہیں رکھتے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟