19 جنوری 2019
تازہ ترین
 کوچ یا کپتان کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑیگا، وسیم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹیم کے کپتان یا کوچ کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی وکٹیں ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کی نہیں اور ہمارے پلئیرز کو وہاں کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ نہیں، اگر جنوبی افریقہ جیسی وکٹیں ہم بناتے تو اب تک رپورٹ ہوچکی ہوتیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں کپتان سرفراز احمد کو سپورٹ کرنا چاہئے، سرفراز کے متبادل اگر کوئی کپتان ہے تو بتائیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تبدیلی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں قومی ٹیم کی ناکامی پر سابق کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں ہمیشہ پاکستان ٹیم کی یہی صورتحال ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں کرکٹ اکیڈمی کا آغاز کرنے جارہا ہوں جہاں دو تین وکٹیں ایسی بنائیں گے،  جس کی مٹی بیرون ملک سے لائی جائے گی، اکیڈمی میں فاسٹ بائولرز کے ساتھ بیٹنگ اور سپن بائولنگ کی بھی جدید تکنیک سے آگاہی دی جائے گی۔ انہوںنے  کہا کہ ڈی ایچ  اے ملتان گالف کورس میں گالف کی اکیڈمی بھی بنائی جائے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟