23 ستمبر 2018
تازہ ترین
کوٹلی،  پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم

نکیال میں  ویلکم عمران خان  ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ نکیال میں  ویلکم عمران خان  ریلی  کے شرکا کو پراوا چوک میں جلسہ گاہ کی جانب جانے سے روکا گیا  جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مزاحمت شروع کردی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، تصادم میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ریلی شرکا کو پراوا چوک میں دفعہ 144 کے باعث جلسہ کرنے سے روکا جس پر سیاسی جماعت کے کارکن مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھرائو شروع کر، دیا جس سے 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، مشتعل افراد پر قابو پانے کے لئے پولیس نے شیلنگ بھی کی، تاہم اہلکاروں کی کمی کے باعث حالات کشیدہ رہے، اس لئے مزید نفری طلب کرلی گئی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟