13 نومبر 2018
تازہ ترین
کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

 جنوبی امریکی ملک کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا ہے جس کا حکومت نے بذریعہ خط اعلان بھی کر دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کولمبیا کی نئی حکومت کے وزیر خارجہ کارلوس ہولمس نے بتایا کہ سابق صدر نے الوداعی فیصلوں میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔  وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ خط میں کہا گیا کہ کولمبین حکومت اس فیصلے سے سب کو آگاہ کر رہی ہے کہ حکومت نے فلسطین کو آزاد اور  خود مختار ریاست تسلیم کرلیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ اتحادی و دوستانہ ممالک سے تعلقات تعاون کی بنیاد پر برقرار رہیں اور ہم عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ واضح رہے کہ اس اعلان سے قبل کولمبیا خطے کے ان دو ممالک میں شامل تھا جس نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم نہیں کیا تھا، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز کولمبیا کا دورہ کرنا تھا تاہم انہوں نے شیڈول دورے کو ملتوی کر دیا ہے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟