کوئی افسر وی آئی پی پروٹو کول نہیں لے گا، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمیں کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل درآمد کرانا ہے، مجھ سمیت کوئی افسر وی آئی پی پروٹو کول نہیں لے گا، پاکستان کے عوام ہی ہمارے لئے وی آئی پی ہیں ۔ وفاقی وزیر شیخ رشید کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا ،جس میں سیکریٹری ریلوے نے شیخ رشید کو بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق، ریلوے کو اس وقت 37 ارب کا خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہاں ہوں سکون سے بیٹھوں گا نہ کسی کو آرام کرنے دوں گا، میرا ٹارگٹ آمدن بڑھانا اور خسارہ کم کرنا ہے، افسران تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اخراجات کم کرے اور سارا زور آمدن بڑھانے پر لگائے، مارکیٹنگ سٹریٹجی اور فریٹ ٹرینوں پر خاص فوکس ہوگا، پرائیویٹ سیکٹر کو متوجہ کریں، ان کیلئے سازگار ماحول بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ  ریلوے کی زمینوں پر کمرشل پلازے بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریلوے سٹیشنز کے قریب گندگی ختم کرنے کیلئے صفائی ٹاسک فورس بنانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے تمام ہسپتالوں کو پرائیوٹائز کریں لیکن مزدور کو نقصان نہ ہو، کوئی افسر آرام کرتا نظر نہ آئے سب فیلڈ میں جائیں، ریلوے کیلئے بزنس لائیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟