25 ستمبر 2018
کوئٹہ،کوئلے کی کان بیٹھنے سے15 مزدور پھنس گئے،6جاں بحق

 کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے15 مزدور پھنس گئے جن میں سے 6 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ سنجدی میں کان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا ، حادثے میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اس دوران  2 مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، کان کن ساڑھے 3ہزار گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ داخلی راستہ بند ہونے سے امدادی کام میں مشکلات کا بھی سامنا ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟