کوئٹہ میں دھماکا،15افرادجاں بحق،متعدد زخمی

زخمیوں  اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی

 کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر اسپتال کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں15 افرادجاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی گئی، دھماکے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کر نا شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے ۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دھماکہ بہت بڑاتھا جس کے باعث آگ لگی، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب تھا