15 نومبر 2018
کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ آرائنا کے نام

کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بیلاروس کی آرائنا نے سپین کی کارلا سواریز کو ہرا کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا ۔ کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بیلاروس کی آرائنا اور سپین کی کارلا سواریز مد مقابل ہوئیں۔ بیلاروس کی کھلاڑی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ با آسانی چھ ایک سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں بھی آرائنا کی شاندار پرفارمنس جاری رہی، اس بار انہوں نے چھ چار سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟