کنگ خان اوردبنگ خان بڑے پردے پرایک ساتھ جلوے بکھیرنے کو تیار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں معروف ہدایتکارکبیرخان کی نئی آنے والی فلم “ٹیوب لائٹ” میں دبنگ سلمان خان تواداکاری کے جوہردکھائیں گے ہی تاہم اب رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی اب فلم کا حصہ بننے جارہے ہیں جہاں وہ فلم میں مختصر کردارادا کریں گے۔اس سے قبل فلم میں چھوٹے سے کردار کے لیے لیجنڈ اداکار شتروگن سنہا کو آفرکیا گیا تھا لیکن اب ان کی جگہ شا ہ رخ خان اداکاری کریں گے جب کہ دونوں اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان 9 سال بعد  بڑے پردے پرایک ساتھ اکھٹا ہوں گے جہاں وہ فلم “اوم شانتی اوم” میں جلوہ گرہوئے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟