کنگنا کا سیاست کیلئے شادی نہ کرنیکا فیصلہ

کنگنا کا سیاست کیلئے شادی نہ کرنیکا فیصلہ

نامور بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ اگر وہ سیاست میں آئیں تو نہ ہی شادی کریں گی اور نہ فیملی بنائیں گی۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلموں کو لے کر سنجیدہ ہیں لیکن اگر زندگی کے کسی موڑ پر سیاست میں شمولیت کا موقع ملے تو وہ اس پر سوچیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی قوم کی خدمت کرنا ان کا خواب ہے، تاہم فلمی اور سیاسی کریئر کو ساتھ لے کر چلنا ممکن نہیں، آپ کو اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لئے چھوٹی سی قیمت چکانی پڑتی ہے، لہٰذا اگر میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تو یہ کام مکمل توجہ اور وقار کے ساتھ کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ملک و قوم کی خدمت کرنے کیلئے سیاست میں آئی تو نہ ہی میری فیملی  اور بچے ہوں گے اور نہ کوئی اور کیریئر اپنائوں گی، کیونکہ ایک سیاستدان حکومتی خدمت گار کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟