25 ستمبر 2018
تازہ ترین
کنٹرول لائن پر جواب دینے سے نہیں ہچکچائیں گے، بھارت

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  جنرل بپن  راوت  نے  ملک کیلئے جانیں دینے والے  فوجیوں  کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے قریب  رہنے والے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا  ہماری ترجیح ہے  اور بھارتی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے سے نہیں ہچکچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نے چین کے ساتھ  شمالی سرحدوں پر اعتماد سازی کے بعد اقدامات کیے  ہیں تاکہ کشیدگی کو ختم کیا جاسکے۔ اس موقع پر انہوں نے  فوجیوں کو  اپنے مسائل کو سوشل میڈیا پر لانے کی بجائے  مناسب فورم پر اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  اگر ان کے مسائل  کو مناسب فورم پر حل نہ کیا جائے تو وہ ان سے براہ راست  رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے جوانوں کو سزا ضرور ملے گی۔ ادھر بھارتی حکمران  جماعت  بھارتیہ جنتا پارٹی ٟ بی جے پیٞ کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی  نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ  پاکستان کے سندھ کے بغیر بھارت نامکمل ہے۔ 89سالہ ایل کے ایڈوانی نے  اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ سندھ کا صوبائی دارالحکومت کراچی جہاں وہ پیدا ہوئے تھے اب  بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ مجھے جب  بھی یہ احساس ہوتا ہے کہ کراچی اور سندھ اب بھارت کے ساتھ نہیں ہیں تو میں دکھی ہو جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچپن کے دنوں میں سندھ میں  آر ایس ایس  میں بہت متحرک تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ  بھارت سندھ کے بغیر نامکمل ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟