24 مئی 2019
تازہ ترین
کم آمدنی والوں کیلئے قرضوں کا حصول آسان بنائیں گے، اسد عمر

کم آمدنی والوں کیلئے قرضوں کا حصول آسان بنائیں گے، اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اس عمر نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ کم آمدنی والے افراد کے لئے قرضوں کے حصول کو آسان بنایا جائے گا۔ اسلام آباد میں نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پچھلے 10 سال میں ملک کو مزید مشکلات میں ڈبو دیا گیا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کے دل میں عوام کا درد اور نئے پاکستان کا خواب ہے۔ تقریب سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر بنانا تاریخ کا سب سے بڑا معاشی منصوبہ ہوگا۔ انشا اللہ وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں سرخرو ہوں گے۔ ہائوسنگ کے منصوبے سے 40 سے زیادہ انڈسٹریاں چلیں گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟