17 اگست 2019
تازہ ترین
کلونجی کا تیل گرتے بالوں کیلئے مفید

کلونجی کا تیل گرتے بالوں کیلئے مفید

کلونجی کو بہت سے کھانوں میں لذت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ نہ صرف لذت بلکہ صحت کے اعتبار سے بھی کلونجی کا استعمال بہترین ہے۔ اسے طبی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ سیاہ بیج اینٹی اوکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں لہٰذا خوبصورتی میں اضافے کےلئے بھی اپنا ایک منفرد کردار رکھتے ہیں۔  کلونجی کا تیل آپ اپنی جلد اور بالوں پر استعمال کر کے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ تیل ہائی کولیسٹرول کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنے اور وزن میں کمی لانے کے لئے بھی بہترین ہے۔  جلد اور بالوں کےلئے کلونجی کے تیل کی افادیت کی بات کی جائے تو چونکہ یہ اینٹی بیکٹیریل ہے لہٰذا جلد کو ایکنی اور انفیکشن کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جلد پر اس کا استعمال ایکنی کے بڑھنے کی رفتار کو سست کردیتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا انفلامیشن کے خلاف بھرپور مدافعت فراہم کرتا ہے۔ یہ جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ کلونجی کا تیل گرتے بالوں کی روک تھام اور بالوں کی تیزی سے نشوونما کےلئے بھی اہم ہے۔ یہ ہیئر فولیکلز کو مضبوط بناتا ہے اس طرح بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور نئے بالوں کے اگنے میں مدد دیتا ہے۔  یہ سر کی جلد کو صحت مند بنانے اور خشکی اور کھجلی سے محفوظ رکھنے کےلئے بھی مددگار ہے۔ یہ ہیئر فولیکلز میں پگمنٹیشن کی روک تھام کے ذریعے بالوں کو سفید ہونے سے بھی بچاتا ہے۔  جلد کے مسائل جیسا کہ سوریاسس اور ایکزیما سے تحفظ بھی کلونجی کے تیل کے ذریعے ممکن ہے۔ کیونکہ یہ تیل اینٹی بیکٹیریل اوراینٹی فنگل خصوصیات کا حامل ہے لہٰذا جلد کو نرم و ملائم بنانے اور موسچرائز کرنے کے لئے بہترین ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟