18 نومبر 2018
تازہ ترین
کلب سینڈوچ بنائیں، مزے سے کھائیں

اجزا

وائٹ بریڈ ۔۔۔۔ چھ سلائس

 مکھن ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

 نمک۔۔۔۔ حسب ضرورت

 کالی مرچ (پسی ہوئی) ۔۔۔۔ حسب ضرورت

 چکن بریسٹ ۔۔۔۔ 350 گرام

 چیز سلائس ۔۔۔۔ حسب ضرورت

 مایونیز ۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچ

 ٹماٹر ۔۔۔۔ دو عدد

 سلاد پتہ

ترکیب

سب سے پہلے ایک فرائی پین میں مکھن کو درمیانی آنچ پر پگھلا کر چکن کے ٹکڑوں کو فرائی کر لیں۔

اس کے بعد چکن میں نمک اور کالی مرچ شامل کر کے اسے بھی ہلکا سا فرائی کر لیں۔

 بریڈ کے سلائس کو ہلکا سا سینک کر مایونیز لگانے کے بعد اس کے اوپر پہلے چکن کے ٹکڑے اور پھر سلاد پتہ رکھیں۔

اس کے بعد اس پر ایک اور سلائس رکھیں اور مایونیز لگا کر پہلے چیز سلائس اور پھر ٹماٹر کے قتلے رکھنے کے بعد نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں۔

  اب اوپر تیسرا سلائس رکھ دیں اور اس میں سے ٹوتھ پک گزار کر نصف سے چھری کی مدد سے کاٹ دیں۔

مزیدار کلب سینڈوچ پلیٹ میں رکھ کر فرنچ فرائیز کے ساتھ پیش کریں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟