21 ستمبر 2018
تازہ ترین
کشمیر میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے، سر براہ بھارتی فوج کا اعتراف

 بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکتے ۔  بھارتی فوج کے سربراہ نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مجاہدین بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے اور قیام امن کیلئے مل بیٹھ کر کوئی راستہ نکالنا ہوگا ۔ یہ  وہی جنرل بپن راوت ہیں جو بھارتی حکومت کو آج تک لالی پاپ دیتا رہا کہ وہ بہت جلد کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم کر دیں گے اور وہ چین اور پاکستان کے ساتھ بیک وقت جنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جموں و کشمیر بالخصوص وادی میں امن وامان کی صورتحال بے قابو یا ابترنہیں ہے بلکہ اس میں کسی حد تک بگاڑ یا تنائو پیدا ہوا ہے۔   کشمیر میں تعینات بھارتی فورسز اور  مجاہدین میں سے کسی کو اپنی مطلوبہ منزل نہیں ملے گی۔ انہوں نے بندوق اور تشدد کو لاحاصل عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ بھارتی فورسز اور نہ ملی ٹنٹ اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں بلکہ کشمیر میں قیام امن کیلئے مل بیٹھ کر کوئی راستہ  نکا لنا پڑے گا ۔ یہی ایک راستہ ہے جو ہم سب کو کامیابی کی جانب لے  سکتا ہے ۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟