15 نومبر 2018
 کشمیر سے خوبصورت کوئی جگہ نہیں، شہزاد رائے

نامور پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہا  ہے کہ میں نے دنیا میں بہت سی خوبصورت جگہ دیکھی ہیں لیکن جنت نظیر وادی کشمیر ان میں سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد رائے نے کہا ہے کہ میں دنیا کے کئی خوبصورت ترین مقامات کی سیر کر چکا ہوں لیکن جنت نظیر وادی آزاد کشمیر کے گائوں آرانگ کیل سے زیادہ خوبصورت کوئی جگہ نہیں، ہمارے پاس بیش بہا خزانہ موجود ہے،  لیکن نجانے پھر بھی ہم بھیک کیوں مانگتے ہیں، پاکستان کے پاس سیاحت کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں۔ واضح رہے کہ شہزاد رائے  کو پاکستان کے لئے بہترین سماجی خدمات انجام دینے پر پاکستان کا سب سے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟