15 نومبر 2018
   کشمیر ،بس کھائی میں گرنے سے 13 مسافر ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے 13 مسافر ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک مسافر بس 3 سو فٹ گہری گھاٹی میں گر کر تباہ ہوگئی جس سے 13 مسافر ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ضلع کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے افسوسناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 5، 5 لاکھ  اور زخمیوں کے لیے فی کس 50 ہزار امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟