14 نومبر 2018
تازہ ترین
کشمیر بارے اقوام متحدہ میں قراردادوں پر عمل نہ ہونا افسوسناک،پاکستان

 ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ  افسوس! جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ابھی تک عمل نہ ہوسکا، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے عالمی دن امن مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسئلہ جموں و کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے پرانا ہے، جموں و کشمیر کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ دنیا میں کشیدگی اور فساد بڑھنے سے عالمی سیکیورٹی صورتحال مزید غیر یقینی ہوگئی ہے، خطے میں دیرپا امن کے مقاصد کے حصول میں ناکام نہیں ہونا چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن یقینی بنایا جائے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟