کسی جج کو ڈرنے کی  ضرورت نہیں: چیف جسٹس منصور علی

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ کسی جج کو ڈرنے کی یا گھبرانے کی ضرورت نہیں بلاخوف و خطر فیصلے کئے جائیں ۔پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کا حوصلہ بڑھانے کے لیے چیف جسٹس منصور علی شاہ میدان میں آگئے ۔ جوڈیشل اکیڈمی میں چیف جسٹس انصاف کی فراہمی رکاوٹیں ڈالنے والوں کو کھلا پیغام دیدیا ، ججز بغیر ڈر کے فیصلے کریں باقی سب کو میں دیکھ لوں گا ۔چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ججز سے خطاب میں مزید کہا کہ ججز کو اپنا کردار ایک ہیرو کی طرح بنایں ، لوگ دیکھنے آئیں ججز کیسے ہوتے ہیں ۔چیف جسٹس نے جوڈیشل اکیڈمی ماتحت عدلیہ کے ججز کی جنرل ٹریننگ کا افتتاح کر دیا ۔ مجموعی طور پر 1600ججز کو ٹرنیننگ دی جائے گی ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟