21 اپریل 2021
تازہ ترین
کسی بھی شے کو روبوٹ بنانے والی سکن

کسی بھی شے کو روبوٹ بنانے والی سکن

 سائنس دان ایسی عجیب چیز ایجاد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس سے گھریلو اور بے جان اشیا کو روبوٹ میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ سائنسی جریدے سائنس روبوٹک میں شائع ہونے والے مقالے میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکا کی یل یونیورسٹی اور ناسا کے ماہرین ایک ایسی برقیاتی پرت بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، جسے اگر عام سے کھلونے پر بھی چسپاں کردیا جائے تو کھلونا ایک روبوٹ بن جائے گا۔ اسے  روبوٹک سکن  کا نام دیا گیا ۔ روبوٹک سکن کو لچکدار شیٹس پر بنایا گیا ،جس پر سینسرز اور بے جان چیز کو حرکت کرنے میں مدد دینے والے Actuators  کے جوڑے نصب ہیں جنہیں ایک کنٹرولر کی مدد سے چلایا جا سکتا ہے۔ روبوٹک سکن بے جان اشیا پر چسپاں ہو کر انہیں پھیلا سکتی ہے، سکیڑ دیتی ہے اور ساکت کر سکتی ہے۔ اس روبوٹک سکن کو ایک کھلونا گھوڑے کی ٹانگوں پر لگا دیا گیا جس کے بعد وہ بے جان کھلونا چلنے، دوڑنے اور بھاگنے لگتا ہے۔ کامیاب تجربے کے بعد ماہرین اس ٹیکنالوجی سے پہننے والی قمیض بھی بنائیں گے جسے سپاہی اور خلا نورد استعمال کر سکیں گے۔ اسی طرح سائنس دان اس ٹیکنالوجی کو معذور افراد کو لگا کر ناکارہ اعضا کو حرکت کرنے کے قابل بنانے پر کام کر رہے ہیں اور جلد یہ ٹیکنالوجی بھی منظر عام پر آئے گی جو طب کی دنیا میں انقلاب ثابت ہو گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟