16 نومبر 2018
کریم کی فوڈ ڈلیوری بزنس کیلئے منصوبہ بندی

مشرق وسطیٰ کی آن لائن ٹیکسی کمپنی  کریم  نے فوڈ ڈلیوری بزنس کے آغاز کی منصوبہ بندی شروع کردی، جس پر 150 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ منصوبے سے واقف دو قریبی ذرائع کے مطابق کریم کے حکام نے فوڈ ڈلیوری بزنس کے آغاز کی منصوبہ بندی پر غور شروع کر دیا ، جس پر 150 ملین ڈالر لاگت کا منصوبہ ہے ۔ توقع ہے کہ اس کاروبار کا آغاز رواں سال ستمبر کے ابتدائی ایام میں کر دیا جائے گا۔ اس نے فروری میں کئے گئے اعلان کے مطابق علاقائی آن لائن ریسٹورینٹ لسٹنگ پلیٹ فارم  رائونڈ مینیو  پہلے ہی خرید رکھا ہے۔ کریم اس منصوبے کے لئے کم از کم 500  ملین ڈالر کے حصول کے لئے سرمایہ کاروں سے مذاکرات کر رہی ہے۔ ایک اور ذریعے نے بتایا کہ کریم فوڈ بہت جلد پاکستان میں اپنی فوڈ ڈلیوری سرگرمیاں شروع کرے گی اس کے بعد متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، دیگر خلیجی ریاستوں اور مصر میں اس منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟