24 اپریل 2019
تازہ ترین
کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے پر احسن رضا خوش

کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے پر احسن رضا خوش

 ملک میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے پر امپائر احسن رضا بھی خوشی سے نہال ہوگئے۔  ایک انٹرویو میں احسن رضا نے کہا کہ پاکستان مستقل مزاجی سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب گامزن ہے، میرے لئے سب سے جذباتی مناظر وہ تھے جب 2009 میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی سری لنکن ٹیم ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کے لئے پاکستان آئی، اس پر حملے نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا تھا، آج 10 سال بعد حالات بہتر دیکھتے ہوئے بڑی خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2009 میں کسی بھی ملک میں پناہ لینے کی درخواست کرتا تو چانس مل جاتا، میری فیملی کے پاس انگلینڈ کا ویزہ اور مستقل سکونت اختیار کرنے کا موقع موجود تھا لیکن ملک سے محبت کا جذبہ غالب رہا، صحتیابی کے بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل ہوا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم جب کئی برس بعد دوبارہ پاکستان آئی تو میرے جذبات ہی کچھ اور تھے اور اس موقع پر آبدیدہ بھی ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے، ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد پی ایس ایل میچز میں بھی زبردست سیکیورٹی فراہم کی گئی، شین واٹسن، جنوبی افریقی اور انگلش کرکٹرز کی آمد سے بالآخر خوف کی وہ دیوار گر گئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟