16 نومبر 2018
تازہ ترین
  کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی  4اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں رونمائی

 ورلڈ کپ ٹرافی 2019کی  پاکستان میں ٹرافی 3 اکتوبر کو پہنچے گی۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سفر کا آغاز رواں برس 27 اگست کو دبئی سے شروع ہوجائے گا۔  ٹرافی 5 براعظموں 21 ممالک اور 60 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان میں ورلڈ کپ ٹرافی 3 اکتوبر کو پہنچے گی، جو 13 اکتوبر تک 10 دن پاکستان میں ہی رہے گی ،جبکہ ٹرافی کی رونمائی 4 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں کی جائے گی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز انگلینڈ اور ویلز کو حاصل ہوا اور ورلڈ کپ کے مقابلے اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک  شیڈول ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول کے میدان پر میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا ، جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلی گی ۔قومی ٹیم 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو برسٹل اور 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی ، جبکہ روایتی حریف بھارت سے پاکستان کا ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفڈ کے مقام پر ہوگا۔ پاکستان اپنے بقیہ میچوں میں 23 جون کو جنوبی افریقہ، 26 جون کو نیوزی لینڈ اور 29 جون کو افغاستان کے مد مقابل ہوگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟