20 ستمبر 2018
کرکٹ اور پی سی بی کو سیاسی مداخلت نے بُری طرح متاثر کیا ہے،وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ اور پی سی بی کو سیاسی مداخلت نے بُری طرح متاثر کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی جس میں پی سی بی کے اسٹرکچر کو بہتر کرنے اورکرکٹ کی بہتری سے متعلق بات چیت کی گئی۔وزیراعظم کا احسان مانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹ اور پی سی بی کو سیاسی مداخلت نے بُری طرح متاثر کیا، میں آپ کو مکمل اختیار دوں گا اور مجھے اچھے نتائج کی توقع ہے کیوں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ہمیں تھوڑی محنت کرنا ہوگی جب کہ ہم میرٹ لاکر سیاسی مداخلت کو روکیں گے اور پی سی بی کومثالی ادارہ بنائیں گے

اس موقع پر نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ گرننگ بورڈ کے دیگر ارکان سے رابطے کر رہا ہوں، اُمید ہے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب میں تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے اور اگر چیئرمین پی سی بی منتخب ہوگیا تو آپ کی توقعات پر پورا اتروں گا، توقع ہے وزیراعظم کی لیڈر شپ میں پی سی بی میرٹ پر چلے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟