29 ستمبر 2020
تازہ ترین
کرکٹر محمد آصف کو اپنی قومی ٹیم میں واپسی غیر یقینی نظر آنے لگی

کرکٹر محمد آصف کو اپنی قومی ٹیم میں واپسی غیر یقینی نظر آنے لگی

پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف کو اپنی قومی ٹیم میں واپسی غیر یقینی نظر آنے لگی ہے۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کیلئے سبق ہے ، پی سی بی کو اس حوالے سے قانون سازی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کیے کی سزا کاٹ چکے ہیں جس کے بعد کم بیک کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں لیکن قومی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ سلیکٹرز ہی کریں گے۔ کرکٹ کے دروازے بند کرنے کا کہنے والوں کے منہ بند نہیں کر سکتا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟