15 نومبر 2018
کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح،وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بدعنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب سے ملاقات میں قومی احتساب بیورو کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کا فروغ چاہتے ہیں، بدعنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟