28 مئی 2020
تازہ ترین
کرپٹ آدمی کرپشن پر کیا تقریر کرے گا ، شیخ رشید  

کرپٹ آدمی کرپشن پر کیا تقریر کرے گا ، شیخ رشید  

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  احمدنے کہا ہے کہ نواز شریف کو ڈیوڈس میں گھاس نہیں ڈالا گیا کہ کرپٹ آدمی کیا کرپشن پر تقریر کریگا۔ لیکن و اپس آکر سارا غصہ راحیل شریف پر نکال دیا۔ نواز شریف ہیلی کاپٹر میںپکڑے جائیں یا اسکے فلیٹ پکڑے جائیں تو الثالی گروپ مددکو پہنچ جاتا ہے ۔ 5مرلے کی لال حویلی لیکر دکھا6 نہیں تو میرا نام نواز شریف رکھ دینا۔ اتوار کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ساہیوال میں تحریک انصاف کے  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ڈیو6س میں تو پہنچ گئے عبید چنائے اور تہمینہ جنجوعہ نے انکو بیٹھا بھی دیا لیکن وہاں پر کسی نے بھی نواز شریف کو گھاس نہیں ڈالی کہ کرپٹ آدمی کیا کرپشن کیخلاف تقریر کریگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جب بھی نواز شریف ہیلی کاپٹر میں پکڑے جائیں یا پھر فلیٹس پکڑے جائیں تو الثانی گروپ مدد کو پہنچ جاتا ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ نریندر مودی پانی نے پانی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ویزے بند کر دیئے ہیں اور یہاں پر کسی کو کوئی پروا نہیں ہے ۔ جس دن نواز شریف نے سچ بولا اس دن مسلم لیگ ٟنٞ کی سیاست کا آخری دن ہو گا کیونکہ پورٹ قاسم پلانٹ اور ساہیوال پلانٹ نواز شریف کا ہے۔ ڈیڑھ ارب ڈالر کا کوئلہ انکا باپ بھی نہیں لا سکتا ہے یہ کوئلہ استعمال ہو ہی نہیں سکتا ہے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف میری 5مرلے کی لال حویلی لینا چاہتا ہے۔ نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں میری لال حویلی لیکر دکھائے میرا نام شیخ رشید نہیں بلکہ نواز شریف  رکھ لینا۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں پلانٹ لگا کر ملک سے غداری کی جا رہی ہے یہاں پر آلودگی سے معذور بچے پیدا ہونگے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟