20 اکتوبر 2018
تازہ ترین
کرپشن کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے،چیئرمین نیب

 چئیرمین قومی احتساب بیورو جسٹس ( ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کے کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ نیب ہیڈ کواٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ سارک ممالک کرپشن کے خلاف نیب کی کارکردگی کے معترف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا چئیرمین منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کرپشن انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 175 سے 116 پرآ گیا ہے جس میں نیب کا اہم کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کے کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام اور مقصد کرپشن کے خلاف جنگ ہے اور اس کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ پاکستان اور چین نے کرپشن کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں اور اب مشترکہ طور پر اس پر کام بھی کریں گے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟