21 اپریل 2019
تازہ ترین
کرن جوہر کی چہیتی کہنے پر کنگنا کو عالیہ کا جواب

کرن جوہر کی چہیتی کہنے پر کنگنا کو عالیہ کا جواب

 بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بالی وڈ کی بے باک اداکارہ کنگنا رناوت کو کرن جوہر کی چہیتی کہنے پر کھری کھری سنا دیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت  نے کچھ روز قبل عالیہ بھٹ کو کرن جوہر کی چہیتی کا لقب دیا تھا اور کہا تھا کہ عالیہ کو تو کسی بھی حوالے سے اپنا بیان تک دینا نہیں آتا۔ تاہم اب اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پیچھے نہیں ہٹیں اورانہوں نے کنگنا کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کنگنا کو مجھ سے کچھ شکایتیں ہیں تو ان سے ذاتی طور پر بات کریں گی، وہ کبھی بھی اداکارہ کے اس بیان سے متعلق میڈیا پر تبصرہ نہیں کریں گی۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ پہلے ہی اس بات کا اظہار کر چکی ہیں کہ انہیں کنگنا رناوت پسند ہیں اورجس طرح وہ اپنی سخت سے سخت بات کہہ جاتی ہیں وہ بھی تعریف کے قابل ہے لیکن اگر غیر ارادی طور پر میری وجہ سے انہیں کوئی تکلیف پہنچی ہے تو مجھے نہیں معلوم، لیکن میں کبھی بھی ان کے اس بیان پر کوئی بھی رد عمل نہیں دوں گی اور نہ ہی کبھی ان کی طرح اس قسم کے بیان جاری کروں گی جو میڈیا کی زینت بنیں۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟