09 اپریل 2020
تازہ ترین
کرشنگ شروع نہ کرنیوالی شوگرملزکیخلاف کارروائی

کرشنگ شروع نہ کرنیوالی شوگرملزکیخلاف کارروائی

پنجاب حکومت نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا حکومت کی جانب سے بقایاجات اور سبسڈی کی مد میں رقوم کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد پنجاب کی شوگر ملز ایسوسی ایشن نے 7 دسمبر کو کرشنگ سیزن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر خوراک، سیکریٹری خوراک اور کین کمشنر کو ہدایات جاری کردی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے کے بعد شوگر ملیں نہ چلانے کا کوئی جواز نہیں، ملیں نہ چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف کی حکومت کسانوں کے ساتھ ہے، گنے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے گی اور شوگر ملیں کاشتکاروں سے گنا مقرر کردہ نرخوں پر خریدنے کی پابند ہوں گی جب کہ وزن میں کٹوتی کی شکایت پر بلا امتیاز ایکشن لیا جائے گا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟