18 ستمبر 2018
تازہ ترین
کرس ، آفریدی کے وزیراعظم بننے کیلئے پر امید

 کرس گیل کو شاہد آفریدی کے وزیراعظم بننے کا امکان نظر آنے لگا۔ کرس گیل نے حال ہی میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 476چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دلچسپ پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی آل رائونڈر کی ہمسری کرنا ایک اعزاز ہے، ا ب مزید کوئی چھکا نہیں لگائوں گا، فکر نہ کرو بوم بوم آپ کا ریکارڈ محفوظ ہے۔ ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ کسی کرکٹر کا وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچنا بڑی خوش آئند بات ہے، عمران خان کے منصب سنبھالنے سے آنے والے کرکٹرز میں بھی اس سطح تک پہنچنے کی امید جاگے گی، میں خود وزیر اعظم بننے کا خواہاں نہیں لیکن عمران خان کے منتخب ہونے سے شاہد آفریدی کیلئے راستہ ضرور بن گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے بھی کرس گیل کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فکر کی کوئی بات نہیں، میرا ریکارڈ کسی اور نے نہیں کرکٹ کے عالمی باس نے توڑا ہے، میں آپ سے سنگل وکٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں، دیکھتے ہیں، کون زیادہ چھکے لگاتا ہے، اس میں آئوٹ دیئے جانے کا بھی کوئی قانون نہیں ہوتا۔ یاد رہے کہ کرس گیل پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ خاصی دوستی رکھتے اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہتے ہیں، وہ احمد شہزاد کا بھی بڑے دلچسپ الفاظ میں ذکر کرتے رہے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟