22 ستمبر 2018
تازہ ترین
کرسپی چکن فرائیڈ بنانے کا آسان طریقہ

 اجزا

چکن پیس۔۔۔۔ 4 عدد

لیوں کا رس۔۔۔۔ 2 کھانے کا چمچ

کھانے کا تیل۔۔۔۔ حسب ضرورت

ادرک پائوڈر۔۔۔۔ 1چائے کا چمچ

لہسن پائوڈر ۔۔۔۔ 1چائے کا چمچ

دارچینی پائوڈر۔۔۔۔ 2چائے کا چمچ

پیپریکا پائوڈر۔۔۔۔ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

گرم مصالحہ۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ

الائچی پائوڈر۔۔۔۔ ایک چٹکی

چکن بروسٹ کے اجزا

میرینیٹ چکن

میدہ۔۔۔۔ 5 کپ

کارن فلور ۔۔۔۔1 کپ

انڈا ۔۔۔۔ 2عدد

کورن فلیکس ۔۔۔۔ 1 کپ

پیپریکا پائوڈر۔۔۔۔ 1کھانے کا چمچ

نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

چکن میرینیشن کی ترکیب

چکن کے ٹکڑوں کو کانٹے کی مدد سے نشان لگا لیں۔

اب اس میں لیموں کا رس، کھانے کا تیل، ادرک پائوڈر، لہسن پائوڈر، دارچینی پائوڈر، پیپریکا پائوڈر، نمک، گرم مصالحہ، الائچی پائوڈڑ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

اب اس کو چار سے چھ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

چکن بروسٹ بنانے کی ترکیب ایک برتن میں کارن فلو، میدہ ڈال کر ملا لیں۔ ایک اور برتن میں دو انڈے ڈال کر پھینٹ لیں۔

اب پہلے چکن کو  انڈوں میں ڈپ کریں پھر تیار کئے ہوئے میدے سے کور کر لیں۔  تیار کئے ہوئے میدہ میں کورن فلیکس ، پیپریکا ، نمک ڈال کر ملا لیں۔

 اس میں تیار کیا ہوا چکن کو اس میدہ میں اچھی طرح لگا لیں اور پھر اس کو انڈا میں ڈپ کر لیں۔

اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کر لیں اور اس میں دس سے پندرہ منٹ فرائی کر لیں۔

کیچپ یا رائتہ کے ساتھ سرو کریں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟